ضلع ٹانک میں امن و آمان کی بحالی کے بعد کھیلوں کی سرگرمیاں

ٹانک(احمد نواز مغل سے) ٹانک میں امن کی بحالی کے بعد دیہی علاقوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو دوام بخشنے کے لئے ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کے تعاون سے گاؤں ملازئی میں عصمت اللہ شہید میموریل فٹبال ٹورنامنٹ امن اور خوشیوں کے رنگ بکھیرتے ہوئےاختتام پذیر ہو گیا ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر ساؤتھ تھےافواج پاکستان ٹانک میں جہاں امن و امان کی بحالی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے تو دوسری طرف نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کرنے کے لئے وہ عملی طور پر کوشاں ہے ٹانک کے دیہی علاقہ ملازئی میں ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ،علاقائی عمائدین اور ڈی ایس او کے تعاون سے عصمت اللہ شہید میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا پررونق انعقاد کیا گیا تھا جسمیں ٹانک کی 45 ٹیموں نےحصہ لیا ٹوردنامنٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا اور تماشائیوں سے داد وصول کی مذکورہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ڈینجر فٹبال کلب تتور اور رائل چیلینجرفٹبال کلب ملازئی کے درمیان کھیلا گیا کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار کھیل پیش کیا گیا جسکو دیکھ کر شہری لطف اندوز ہوتے رہے فائنل میچ کو دیکھنے کے لئے فٹبال کے شائقین کی بہت بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ رائل چیلینجر فٹبال کلب ملازئی نے شاندار اور سخت مقابلے کے بعد دو گولوں کی برتری سےاپنےنام کر لیا فائنل میچ کی اختتامی تقریب میں کمانڈنگ آفییسر 25 سندھ رجمنٹ، ٹورنامنٹ کےآرگنائزر مستفیزالرحمن،علاقہ عمائدین،مقامی صحافیوں،سماجی اور سیاسی شخصیت حاجی شیر بہادر،ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ٹانک آصف نواز گنڈہ پور،سابق ویلج ناظم محمد نواز،سمیع اللہ،محمد اصغرسمیت دیگر بھی موجود تھےاس موقع پر آتش بازی کاشاندار مظاہرہ کیا گیا اور مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کا استقبال ان کو روایتی لنگیاں پہنا کر کیا گیا۔علاقائی عمائدین اور کھلاڑیوں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملازئی جیسے دور افتادہ علاقہ میں ایف سی ساؤتھ اور افواج پاکستان کے تعاون سے فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد بہت ہی خوش آئند اقدام ہےجس سےعلاقہ کےنوجوان کھلاڑیوں کو کھیلوں کے میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کو بروئےکار لانے کےمواقع میسر ہونگے جس سے وہ ملک اور قوم کا نام روشن کرنے کے قابل ہو سکیں گے انہوں نےکہا کہ علاقہ میں امن کی بحالی کے بعد کھیلوں کی ایسی سرگرمیاں نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچانے میں مفید اور مددگار ثابت ہونگی کسی بھی علاقہ کی ترقی اور خوشحالی میں کھیلوں کی سرگرمیاں اہم کردار ادا کرتی ہیں کیونکہ جسd معاشرے میں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں فائنل میچ کے اختتام پر سیکٹر کمانڈر ساؤتھ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئےجبکہ امن کی بحالی میں ایس ایچ او ملازئی فہیم ممتاز کو بھی خصوصی شیلڈ دی گئی۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں