پی ڈی ایم اے نے شمالی وزیرستان کے متائثرین کیلئے18 کروڑ 46 لاکھ کے فنڈز ریلیز کردئے

پشاور ( پ ر ) پروانشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) خیبر پختونخواہ نے شمالی وزیرستان کے اپریشن ضرب عضب کے متائثرین کی ماہوار مالی امداد کے سلسلے میں ماہ اکتوبر کیلئے 18 کروڑ 46 لاکھ روپے کے فنڈز ریلیز کر دئے جو کہ ائندہ ایک دو دنوں میں حسب معمول سم کارڈ کے ذریعے سے متائثرین خاندانوں کو موصول ہونا شروع ہو جائینگے ۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم شمالی وزیرستان کے 15 ہزار 229 تصدیق شدہ متائثرہ خاندانوں میں 12 ہزار فی خاندان کے حساب سے تقسیم کی جائے گی ۔ ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ یہ رقم ہر ماہ باقاعدگی سے شمالی وزیرستان کے متائثرین کو ان کے موبائل سم کارڈز کے ذریعے سے ادا کی جاتی ہے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ مذکورہ مالی امداد ( گذارا الاؤنس) متائثرین کو دی جانے والی 75 ویں قسط ہے جو ہر ماہ متائثرین کو باقاعدگی سے اس لئے دی جا تی ہے تاکہ متائثرین کی مالی مشکلات کو کم کیا جا سکے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پی ڈی ایم اے خیبر پختونخواہ اور ضم شدہ اضلاع میں عوام کی خدمت کیلئے ہمیشہ سرگرم رہی ہے اور قدرتی و انسانی افات کی صورت میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں