پشاور (دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) پراونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخواہ نے شمالی وزیرستان کے متائثرین کیلئے ماہانہ امداد کی مد میں 18کروڑ 45لاکھ کے قریب رقم ریلیز کردی ہے جو ائندہ دوتین دن میں شمالی وزیرستان کے اُن تصدیق شدہ متائثرین کو جاز ِسم کے ذریعے سے موصول ہو نا شروع ہو جائینگے جن کی ابھی تک اپنے علاقوں کوواپسی نہیں ہوئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کمپلیکس ایمرجینسز وِنگ کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ رقم شمالی وزیرستان کے 15ہزار 229متائثرین خاندانوں میں 12ہزار فی خاندان کے حساب سے جاز سم کے ذریعے تقسم کئے جائینگے۔ ترجمان کے مطابق حالیہ جاری ہونے والی رقم متائثرین کو اب تک کامیابی سے دی جانے والی 71 ویں قسط ہے جو ماہ جون کیلئے انہیں دی جارہی ہے۔اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے متائثرین کو ہر ماہ باقاعدگی سے یہ امدادی رقم اس لئے دی جاتی ہے تا کہ متائثرین شمالی وزیرستان کی مالی مشکلات کوکم سے کم کیا جا سکے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ نقد امداد کے علاوہ متائثرین خاندانوں کو ہر ماہ باقاعدگی سے غذائی مواد پر مشتمل راشن بھی دی جا رہی ہے۔
