پشاور( دی خیبرٹائمزانٹرنیشنل ڈیسک ) دوحہ قطر میں موجود افغان طالبان کے سیاسی ونگ کے ترجمان سہیل شاہین نے اپنے ٹویٹرہیغام میں کہاہے، کہ امارت اسلامی افغانستان ( افغان طالبان ) نے مذید 80 افغان نیشنل آرمی اور پولیس اہکار رہاکردئے ہیں، یہ اہلکار افغانستان کے مختلف صوبوں سے رہاکردئے ہیں، انہوں نے کہا ہےکہ تمام اہلکاروں کو نئے کپڑے پگڑی واسکٹ 5,5 ہزار نقدی افغانی اور ان کے گھروں تک پہنچانے کیلئےگاڑیاں بھی فراہم کی ہے، انہوں نے کہا ہے، کہ اب تک امارت اسلامی نے 420 افغان حکومت کے اہلکار رہاکردئے ہیں، جبکہ افغان حکومت بھی مسلسل افغان طالبان قیدیوں کو رہاکررہے ہیں، جو ابھی تک 5 ہزار طالبان قیدیوں میں کم و بیش 2 ہزار طالبان قیدی رہا کردئے ہیں۔ افغانستان میں حالات بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں، دوحہ میں 28 فروری کوامریکا اور افغان طالبان کے مابین کئے گئے فیصلے کے مطابق افغان حکومت نےطالبان کے5 ہزار قیدی رہاکرنے ہیں، جبکہ افغان طالبان نےحکومت کے ایک ہزار قیدی رہاکرنے ہیں۔ دوحہ امن معاہدے کے بعد افغان طالبان اور افغان حکومت کے مابین 10مارچ سے بین الافغان امن مذاکرات شروع ہونے تھے، تاہم افغان حکومت نے اس وقت طالبان قیدیوں کو رہانہ کرنے کا فیصلہ کیاتھا، جس کی وجہ سے بین الافغان امن مذاکرات میں ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا، جو ابھی تک جاری ہے، امریکہ کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان زلمے خلیلزاد متحرک ہوگئے، جس نے افغان امن کے قیام کیلئے کوششیں تیز کردی، جس کے نتیجے میں بتدریج قیدیوں کے تبادلے جاری ہے، جس کے باعث افغانستان کی کشیدگی میں کمی واقع نظر آرہی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments