باجوڑ میں مکان کی چھت گرنے سے 2 خواتین جانبحق، 4 زخمی


پشاور (دی خیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) باجوڑ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 2 خاتون جانبحق 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں ، زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون تین بچے شامل ہیں،، واقعہ باجوڑ کے علاقے لوئی ماموند میں پیش آیا ہے، تمام زخمیوں کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا، ، جہاں ان کی حالت بہتر بتائے جاتے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں 27 اپریل سے بارشوں کا دوسرا اسپیل شروع ہوگیا ہے، جس کیلئے پہلے سے محکمہ موسمیات نے نشادہی کرکے، پراوہینشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اور ریسکیو 1122 کو اطلاع دی ہے، بارشوں کا یہ سلسلہ خیبرپختونخوا کے اکثر اضلاع میں پوگی۔ پی ڈی ایم اے نے دریاوں کے قریب آبادی کو الرٹ بھی جاری کیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں