شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) میرعلی سب ڈویژن کے تحصیل سپین وام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسعود الرحمن جاں بحق ہوگیا ہے، مقامی پولیس کے مطابق مسعود الرحمن کو اپنے علاقے اسپین وام میں گزشتہ رات دس بجے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے حسب معمول تفتیش شروع کردی ہے۔ مسعود الرحمان معروف قبائلی رہنما حاجی اول خان مرحوم کے فرزند اور ملک اکبر خان طوری خیل کے بھائی تھے، مقتول ٹرانسپورٹ اور پٹرول پمپس کے کاروبار سے وابسطہ تھے، اس سے قبل کئی بار انہیں بھتہ خوری کے بھی پرچے موصول ہوئے تھے، ابھی تک کسی شدت پسند تنظیم نے معسود الرحمان کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بلاخوف جاری ہے، شمالی وزیرستان میں اپریشن ضرب عضب کے بعد بھی کوئی خاص تبدیلی نظر نہیں آرہی ہے، آئے روز سیکیورٹی فورسز پر حملے اور ٹارگٹ کلینگ کے روز کا معمول بن گیا ہے، جس کی وجہ سے عام شہری وزیرستان میں انویسٹمنٹ کرنے کو بھی تیار نہیں،
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments