صوابی میں پولیس اور اشتہاری ملزم کے مابین مقابلہ، ڈی ایس پی شہید دو اہلکار زخمی، اشتہاری بھی ہلاک

صوابی ( دی خیبرٹائمز کرائمز ڈیسک ) صوابی کے علاقے کالوخان میں پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مارا،اشتہاری ملزم بصیر نے پولیس کو دیکھتے ہی گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کی نتیجے میں ڈی ایس پی رزڑ علامہ اقبال شہید اور دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردئے، پولیس کی فائرنگ سے ملزم بصیر بھی ہلاک ہوگیا۔ جبکہ ان کا دوسرا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے، جس کی گرفتاری کیلئے پولیس نے کارروائی شروع کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں