صوابی کے ٹوپی پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن، منشیات اور اسلحہ سمیت متعدد ملزمان سمیت 30 مشتبہ افراد گرفتار

صوابی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ڈی پی او صوابی کی ہدایت پر پولیس سرکل ٹوپی نے منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیر قیادت ڈی ایس پی سرکل ٹوپی افتخار علی ایس ایچ او ٹوپی سب انسپکٹر نیاز علی خان بمعہ بھاری نفری پولیس نے دیہہ ٹوپی، مینئی، سوگندے، کلابٹ، زروبی، بٹاکڑہ و دیگر ملحقہ بانڈہ جات میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن 25مشتبہ ٹھکانے اور مکانات چیک کئے گئے، جرائم پیشہ عناصر کے گھروں پر ہمراہ لیڈی کنسٹبلز چھاپے مارے گئے جس کے نتیجے میں موت کے سوداگر منشیات فروش فاروق ولد شیر ذادہ سکنہ کوٹھا کو گرفتار کرکے جس کے قبضہ سے3090گرام چرس۔ اقدام قتل میں مطلوب مجرمان اشتہاری طارق سکنہ بٹاکڑہ اور ضیاء القمر سکنہ کلابٹ کو حسب ضابطہ گرفتار کیا۔ جبکہ دیگر کاروائیوں میں ملزم اکرام سکنہ کوٹھا کے قبضہ سے ایکضرب پستول، ملزم طلحہ سکنہ کلابٹ کے قبضہ سے ایکضرب پستول، اور ملزم عادل کے قبضہ سے ایکضرب پستول بمعہ 17 عدد کارتوس برآمد۔ ملزمان کے خلاف اسحلہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیاگیا۔ بدوران سرچ آپریشن 5 سہولت کار کو گرفتار کیا گیا جس کے خلاف بجرم216 CrPC کے تحت مقدمہ درج کیاگیا۔پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے داخلی و خارجی راستوں سے آنے جانے والے تمام موٹر سائیکلوں،گاڑیوں اور
مشکوک افرادکا ڈیٹا چیک کیا جس میں متعدد افراد کو زیر دفعہ 107/151 CrPC کےتحت گرفتار کیا گیا ہے۔
جبکہ حراست میں لیے گئے بعض مشکوک افراد کی ویریفیکشن کلیئر ہونے پر چھوڑے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں