صوابی ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) صوابی پولیس نے کہا ہے، کہ موٹرسائیکل چوری کے سلسلے میں عوامی شکایات موصول ہو رہے تھےموٹرسائیکل چور گروہ میں سے دو کمسن چور اویس اور شہاب ساکنان مانیری بالا نے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکل کو چوری کرکے دیگر پانچ رکنی چور گینگ ملزمان حسن ،عمیر ،عبداللہ ،جلال اور جواد کے پاس لاکر فی موٹرسائیکل 500روپے وصول کرتے تھے۔جبکہ ملزمان نے کچھ موٹرسائیکل کو ٹکڑے کرکے سپیئرپارٹس الگ کرتے تھے*ڈی ایس پی صوابی احسان شاہ کا،ایس ایچ او صوابی فاروق خان اور تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر خالد اقبال کے ہمراہ جاری پریس ریلیز تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ جان شیرخان ساکن شوونڈ مناگئی نے تھانہ صوابی میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ بعرض افطاری موبی لنک بنک کے اندر گیا بعد افطاری آکر دیکھا تو اسکا موٹرسائیکل 70 زیمکو کسی نامعلوم چوروں نے سرقہ کیا تھا۔
عوامی شکایات کی پیش نظر میں ڈی پی او صوابی نے موٹرسائیکل چوروں کی گرفتاری کے لیے مقامی پولیس کو ٹاسک سونپا۔نامعلوم سرگرم چور گروہ کو ٹریس کرنے کے لیے ڈی ایس پی صوابی احسان شاہ کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی ۔تشکیل شدہ ٹیم ایس ایچ او صوابی سب انسپکٹر فاروق خان،تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر خالد اقبال خان،سب انسپکٹر نذر محمد خان اور اے ایس آئی ضیاء الرحمن خان نے جدید خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقہ میں پتہ براری اور دیگر سورس کی بدولت کاروائی شروع کی،معلوم ہوا کہ دو کمسن چور اویس اور شہاب ساکنان مانیری بالا موٹرسائیکل چوری کرکے پھر 5رکنی ملزمان حسن سکنہ ،عمیر ساکن غریب آباد صوابی ۔
عبداللہ ساکن لختے چم مانیری بالا ،جلال ساکن مانیری پایان اور جواد ساکن صوابی کو صرف 500روپے پر فی موٹرسائیکل دیتے تھے۔سرگرم۔چور میں سے ایک مستری جو صوابی مردان روڈ پر ورکشاپ کے دکان تھے۔وہاں یہ گروہ جمع ہوکر موٹرسائیکل چوری کرنے کی پلان بنا رہے تھے۔دوران تفتیش ملزمان سے 10 عدد سرقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئے مزید بھی تفتیش جاری ہیں جو سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہیں ۔علاقہ عوام نے سکھ کا سانس لیکر پولیس پر خراج تحسین پیش کی۔
