شوگر ملز معاملہ، ذکا اشرف پنجاب شوگرملز ایسوسی ایشن کے نئے چیئرمین منتخب، جہانگیر ترین گروپ چیئرمین شپ سے محروم

اسلام آباد ( دی خیبرٹائمز کامرس ڈیسک ) پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن کے اعلامئے کے مطابق انتخابات میں تین نئے ایگزیکٹیو ارکان کا ایک سال کیلئے منتخب ہوگئے ہیں، ترین گروپ کے چیئرمین نعمان احمد مزید چیئرمین نہیں رہے اس
کی جگہ ذکا اشرف نئے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔
یہ بھی واضح رہے کہ چند روز قبل شوگر ملز کے پروگریسیو گروپ نے جہانگیر ترین گروپ کے کے چیئر مین نعمان احمد کے خلاف بغاوت کیا تھا۔
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے پروفریسیو گروپ کے ترجمان کے مطابق جہانگیر ترین مزید شوگر ملز مالکان کیلئے خطرہ ہے، جس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے اقدامات کرنے پڑے۔
وفاقی تحقیقاتی آدارے ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق ملک میں چینی بحران کے دوران سب سے ذیادہ فائدہ حکمران جماعت کے جہانگیر ترین، خسرو بختیار، اور ان کلے سیاسی اتحادی مونس الٰہی کی کمپنیوں نے فائدے حاصل کئے تھے، جبکہ الزامات تمام شوگر ملز مالکان برداشت کرتے رہے۔
اسی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے اے ٹی ایم مشین سمجھنے والے جہانگیر ترین کو نہ صرف ٹاسک فورس برائے زرعت کے چیئرمین شپ سے ہٹا دیا، بلکہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی پارٹی کے ساتھ بھی تعلقات میں دراڑیں [یدا ہونے کا سبب بن گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں