افغان سرزمین ایک بار پھر پاکستان کیخلاف استعمال

باجوڑ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) باجوڑ میں افغان صوبہ کنڑ سے مارٹرگولے کے حملہ کے نتیجے میں 22 سالہ لڑکی زخمی ہوگئی، گھر تباہ، مال مویشی ہلاک۔ذرائع کے مطابق منگل کے دن ضلع باجوڑ کے تحصیل ماموند کے گاوں کگہ پر افغان صوبہ کنڑ سے مارٹر گولہ فائر ہوا جو مقامی آبادی پر جاگرا۔گولہ لطیف اللہ نامی شخص کے گھر پر گرنے سے 22سالہ لڑکی زخمی ہوگئی جبکہ گھرتباہ ہوگیا۔ حملے کے نتیجے میں گھر میں موجود مال مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے فوری امدادی کاروائی شروع کردی ہیں۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ حملہ کیخلاف ماموند قبائل میں شدید اشتعال پایا جاتاہے اور قبائلی مشران نے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ فعل قرار دیاہے۔انہوں نے کہا کہ افغان حکومت اپنی سرزمین سے حملے رکوائے کیونکہ حملوں میں نہتے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایاجاتاہے۔ اور آئے روز افغان صوبہ کنڑ سے حملے ناقابل برداشت ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں