قیوم سٹیڈیم پشاورکے بعد ایبٹ آباد میں اوپن ائیر جم کی مشینیں غائب

پشاور سٹیڈیم ، حیات آباد اورلیڈی گارڈن میں ہونیوالے غیر معیاری کام پر سپورٹس ڈائریکٹریٹ اور پی ڈی اے حکام مجرمانہ خاموش

پشاور .. مسرت اللہ جان سے… پشاور کے قیوم سٹیڈیم میں بنے والے اوپن ائیر جیم میں جسمانی ورزش کیلئے بنائی گئی ایک مشین اکھڑ جانے کے واقعہ کے بعد ایبٹ آباد کے لیڈی گارڈن میں واقع اوپن ائیر جم کے کچھ مشینیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہیں ، جبکہ بعض مشینیں پارک سے ہی غائب کردی گئی ہیں اور یہ سب کچھ چار ماہ کے اندر ہی ہوگیا ہے، ایک ہزار کھیلوں کے اس منصوبے کیلئے صوبائی وزیراعلی محمود خان جن کے پاس محکمہ سپورٹس کا اضافی چارج بھی ہیں نے علیحدہ پراجیکٹ شروع کیا ہے، جس میں اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جو اس طرح کے منصوبوں کی تشہیر تو بہت کررہے ہیں ، مگر حقیقت میں غیر معیاری کام کیا جارہا ہے، جس کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی، قیوم سٹیڈیم میں واقع اوپن ائیر جیم کا مشین تو دوبارہ زمین میں لگا دی گئی تاہم لیڈی گارڈن ایبٹ آباد سے مشین غائب ہوگئی ہیں جو کہ محکمہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی ملکیت ہے جبکہ اسی طرح شلمان پارک حیات آباد میں واقع اوپن ائیر جیم کا پارک بھی صرف تین ہفتے میں غائب ہوگیا ہے اور اس کی بیشتر مشینیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر غائب ہوگئی ہیں عوامی ٹیکسوں کے اس ضیاع پر ابھی تک محکمہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ اور پی ڈی اے کے حکام نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں