پشاور ( دی خیبرٹائمزسپورٹس ڈیسک ) محکمہ ٹورازم نے ہزارہ ڈوژن،ملاکنڈ ڈویژن سمیت صوبے میں ضم شدہ قبائلی اضلاع کیساتھ ساتھ ضلع کوہستان میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے بہترین اقدامات اٹھارہی ہے ،ضلع کوہستان کے سیاحتی مقامات کو مزید بہتر کرکے سڑکیں بنانے کے ذریعے ملاکنڈ ڈویژن اور ہزارہ اور چترال سے ملایا جاسکتاہے جسکے لئے پلان تیار کی جارہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس وٹورم جنیدخان نے لوئر کوہستان پی کے25کے ایم پی اے عبدالغفارسے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر ایم پی اے عبدالغفار نے ایڈیشنل سیکرٹری ٹورازم وسپورٹس جنیدخان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاک ضلع کوہستان سیاحت کیلئے ایک بہترین علاقہ ہے تاہم سڑکوں کی حالت زار انتہائی ناگفتہ بہہ ہے ،جسکے لئے انہوںنے منظوری دی ہے انشاء اللہ جلد ہی اس پرکام بھی شروع ہوجائیگا،اگر وہاں پر موجودخوبصورت مقامات پر کام ہواتو انشاء اللہ ضلع کوہستان میں اس شعبے کو فروغ مل جائے گا،اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس وٹورازم جنیدخان نے ایم پی اے عبدالغفار کو یقین دیانی کرائی کہ صوبائی حکومت ملاکنڈ ڈویژن،ہزارہ ،ڈی آئی خان ڈویژن اور صوبے میں ضم شدہ اضلاع میں ٹورازم کو فروغ دینے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے ،جبکہ ضلع کوہستان میں کئی ایسے مقامات ہیں جہاں پر سیاحت کو فروغ دیاجاسکتاہے جبکہ کوہستان کے باعث ملاکنڈ ڈویژن،ہزارہ اور چترال کو ملایا جاسکتاہے۔انہوںنے اس سے نہ سیاحوں کو باآسانی کالام،ناران اور چترال تک رسائی ممکن ہوسکے گی،بلکہ مقامی لوگوں کو بھی روزگار کے بہترین مواقع میسر ہوسکیںگے اور انکی آمدنی میں خاطر خوااضافہ ہوگا۔
