پشاور( دی خیبر ٹائمز ڈیسک )پشاور کے بازاروں کو کھولنے کے بعدکسی ملازم کو کرونا کا شکار ہونے کی صورت میں تمام علاج کی ذمہ داری مالکان پر ہو گی ۔ شہر کے مختلف بازاروں کو رمضان المبارک سے پہلے کھولنے کے لئے ایس او پیز تیار کر لی گئی ہیں شفیع مارکیٹ ، شاہین بازار ،مینا بازار ، صدر ، سمیت مختلف کپڑوں کی مارکیٹوں کو کھولنے کے حوالے سے مرتب کردہ ایس او پیز کے مطابق تاجر اور ان کے ملازمین ، بازاروں میں آنے والے شہری کے لئے ماسک پہنا لازمی ہو گا سینی ٹائزر کے استعمال کے بعد شہریوں کے بازاروں اور دکانوں میں داخل ہونا ہو گا۔ تاجروں کے رضا کار پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ بازاروں کے داخلی راستوں پرکھڑے ہو نگے دکانوں میںکام کرنے والے ملازمین دستانے پہنیں گے ۔ اگر کسی نے بھی ا یس او پیز کی خلاف ورزی کی تو اس کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائیگی پولیس اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار بازاروں میں گشت کرینگے بازاروں میں آنے والے خواتین اور بچوں کے لئے بھی ماسک پہنا اور دستانے پہنا لازمی ہو گا۔ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کاروباری افراد کے خلاف کاروائی ہو گی تاجر اس ضمن میں حلف نامے جمع کرائینگے ۔ کاروباری افراد کو سینی ٹائزر رکھنے ، ملازمین کو ماسک اور گلوز پہنا ہو گا۔ ملازمین ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں گے۔ دکانوں پر 55سال کے بزرگوںکو مقرر کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی دکانوں کو سیل کیا جائے گا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments