پشاورپولیس نے درہ آدم خیل سے اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادیا

پشاور ( دی خیبرٹائمزکرائمز ڈیسک ) پشاور پولیس کی خفیہ اطلاع پر اہم کارروائی کے دوران درہ آدام خیل سے اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادیا، کاروائی کے دوران 26 عدد پستول برآمد کرلئے گئے، جبکہ 5 ہزار 5 سو مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد ہوئے، اسلحہ و کارتوس موٹر کار کے ذریعے سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، ایس ایس پی اپریشن پشاور کے مطابق کارروائی تھانہ بڈھ بیر پولیس نے کی ہے، اسلحہ کیس میں مختلف پہلووں کو مد نظر رکھتے ہوئے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں