وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ

پشاور ( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا ہے، کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر کورونا سے متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا جارہاہے، تاکہ مذید کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا راستہ روک سکیں،
صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں ٹوٹل 240 متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیاہے، ان تمام علاقوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار305 ہے، سمارٹ لاک ڈاون کی وجہ سے 5 لاکھ 37 ہزار 10 افراد گھروں میں محصور ہیں، ملاکنڈ ڈویژن میں 137 متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے، جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 1282 ہے۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق لاک ڈاون زدہ علاقوں میں 3 لاکھ 90 ہزار 476 افراد گھروں میں محصور ہیں۔ بنوں ڈویژن میں 9 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے، جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 33 ہے۔ بنوں ڈویژن میں سمارٹ لاک ڈاون زدہ علاقوں میں کل 1685 افراد گھروں میں محصور ہیں۔ ڈی آئی خان ڈویژن میں کل 7 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیاہے، جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 30 ہے۔ ڈی آئی خان ڈویژن میں سمارٹ لاک ڈاون زدہ علاقوں میں کل 2660 افراد گھروں میں محصور ہیں۔
ہزارہ ڈویژن میں 25 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے، جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 269 ہے۔ لاک ڈاون زدہ علاقوں میں کل 90 ہزار 589 افراد گھروں میں محصور ہیں۔
کوہاٹ ڈویژن میں کل 15 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے، جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 164 ہے۔
لاک ڈاون زدہ علاقوں میں کل 4150 افراد گھروں میں محصور ہیں۔
مردان ڈویژن میں 13 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے، جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 85 ہے۔
لاک ڈاون زدہ علاقوں میں کل 4920 افراد گھروں میں محصورہیں۔ پشاور ڈویژن میں 34 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے، جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 442 ہے۔ لاک ڈاون زدہ علاقوں میں کل 42ہزار 530 افراد گھروں میں محصورہیں۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے مطابق متاثرہ علاقوں میں عوام وزیراعظم پاکستان کے احکامات پر عمل کررہے ہیں۔
اس وباء کے خلاف عوام، تمام ضلعی انتظامیہ اور دیگر ادارے مل کر جنگ لڑرہے ہیں، سمارٹ لاک ڈاون والے علاقوں میں عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں