پشاور ( دی خیبرٹائمز کلچر ڈیسک ) خیبرپختونخوا سے صدارتی ایوارڈ ( تمغہ برائےحسن کارکردگی ) کیلئے صوبے سے تین بڑے ناموں میں پشتو کے معروف گلوکارہ شکیلہ ناز ، نامور ادیب مشتاق شباب، اور معروف فلم ساز عزیز تبسم کا انتخاب کرلیا گیا ہے،
تینوں کو بہترین کارکردگی کے اعتراف میں صدر مملکت جناب عارف علوی کی جانب سے 23 مارچ 2022 کو ایک پروقار تقریب کے دوران ایوارڈ سے نوازا جائیگا۔ تینوں کو صدارتی ایوارڈ کیلئے نامزدگی پر سنجیدہ حلقوں نے اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے، کہ آدب اور ثقافت کے شعبوں میں تینوں کی خدمات قابل تعریف ہے، اور تینوں شخصیات کی خدمات کا اعتراف کرنا نیک شگون ہے۔
پشتو کی معروف گلوکارہ شکیلہ ناز کو ان کی فنی خدمات کی بدولت گزشتہ سال افغانستان کے حکومت نے بھی ملک کے سب سے اہم سول اعزاز (ملی درناوے ) کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، جہاں افغانستان کے حکومتی، سیاسی، ادبی اور قومی رہنماؤں کی موجودگی میں محترمہ شکیلہ ناز کو ایوارڈ سے نوازا گیا تھا
Load/Hide Comments