پشاور( دی خیبر ٹائمز ڈیسک )پشاور کے تاجروں نے مزید لاک ڈائون میں عمل درآمد کرنے سے انکار کرتے ہو ئے 50فیصد سے زائد دکانوں کو کھول دیا ہے تاجروں نے جمعہ کے روز سے جاپان مارکیٹ ، ہشتنگری ریلوے پھاٹک ، انڈر پاس ہشتنگری ،فردوس، خوشحال بازار ، فقیر آباد ، دلہ زاک روڈ، چارسدہ روڈ ، کوہاٹ روڈ ، جھنڈا بازار ، گھنٹہ گھر ، ریتی بازار ، کریم پورہ ، خیبر بازار ، قصہ خوانی ، پیپل منڈی ، گنج چوک ، تحصیل بازار ، گاڑی خانہ ، کوہاٹ روڈ ، بخشو پل ، خزانہ ، دائود زئی ، چمکنی سمیت شہر کے مضافاتی اور اندرون شہر کے بیشتر بازاریں جزوی اور مکمل طور پر کھول دیئے ہیں حکومت کی جانب سے لاک ڈائون میں پندرہ مئی تک کی توسیع کے فیصلے کے مخالفت کرتے ہو ئے تاجروں کے صدوروں نے اپنی دکانیں بھی کھول دی ہیں ۔ جمعہ کے روز بازاریں کھولنے کے معاملے پر جھڑپوں کے سلسلے میں بھی تیزی آ گئی پولیس اور انتظامیہ کے آنے کے بعد دکانوں کو بند کردیتے ہشتنگری ریلوے پھاٹک مکمل طور پر کھل گیا ہے ۔ 500سے زائد دکانیں بغیر کسی حفاظتی اقداما ت کے کھل گئے ہیں جس پر خواتین نے عید الفطر کے لئے خریداری بھی شروع کردی گئی ہیں ۔عید الفطر کی خریداری کے لئے بازاروں میں رش بڑھ گیا ہے خواتین اپنے ساتھ بچوں کو بھی لا رہے ہیں پشاور کے سینکڑوں بازاروں کو پہلے سے ہی کرونا وائرس کے حوالے سے حساس قرار دیا جا چکا ہے۔ نمک منڈی کے بیشتر دکانیں بھی کھل گئی ہیں پولیس اور انتظامیہ کی نرمی کے باعث پچاس فیصد سے زائد بازاریں کھلنے کے ساتھ ہی شہریوں نے اپنی موت کو خود دعوت دینا شروع کر دی ہے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments