پشاور میں ڈی ایس پی ٹاون مختیار علی کو ناقص سپرویژن پر ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت، ایس ایچ او معطل

پشاور( دی خیبر ٹائمز کرائمز ڈیسک ) سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق دونوں افسران کو فوری طور پر جاری آرڈرز پر عملدرآمد کرتے ہوئے پولیس ہیڈ کوارٹر اور پولیس لائینز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایس ایچ او عمران الدین کے خلاف باقاعدہ محکمانہ ڈسپلنری کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے
سی سی پی او محمد علی گنڈاپور نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پشاور پولیس میں ناقص کارکردگی، فرائض میں غفلت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مرتکب اہلکاروں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں سزا و جزا کا عمل جاری رہے گا، انہوں نے پولیس افسران و اہلکاروں پر زور دیتے ہوئے ان کو جرائم کے خلاف اقدامات کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں کے خاتمہ میں بھی کلیدی کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں