پشاور ( دی خیبرٹائمز کرائمز ڈیسک ) پروفیسر ڈاکٹر نعیم الدین خٹک سپیرئیر سائینس کالج پشاور سے چھٹی کے بعد گھر جارہے تھے، کہ راستے میں دورہ روڈ کے مقام پر انہیں گولی مارکر شہید کردیا، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا، جبکہ جائے واردات سے شواہد اکھٹے کرکے قتل کی تفتیش شروع کردی ہے۔ مقتول کے ورثا متعلقہ تھانے پہنچ گئے، جہاں نامعلعم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
مقتول پروفیسر ڈاکٹر نعیم الدین خٹک پشتون تحفظ مؤومنٹ کے اہم رہنما اور کور کمیٹی کے سرگرم ممبر شہاب الدین خٹک کے بھائی تھے، تاہم ان کے خاندان کا کہنا ہے، کہ ان کے خاندان کا کسی سے دشمنی ہے نہ کوئی عداؤت۔
شہید کئے جانے والے پپروفیسر ڈاکٹر نعیم الدین خٹک سپیرئیر سائنس کالج پشاور میں پروفیسر کے عہدے پر فائز تھے، ان کا کسی سے کوئی لین دین بھی نہیں تھا۔
باجوڑ میں بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ویڈیو یہاں کلک کرکے ملاحظہ کیجئے