بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) شمالی وزیر ستان کے تحصیل شواہ کے نواحی علاقہ میں سیکیورٹی فورسز کی اپریشن میں مبینہ طورپر کالعدم تنظیم کا رکن ماراگیا ہے، شمالی وزیرستان سے موصولہ سرکاری اطلاعات کے مطابق تحصیل شواہ میں فورسز کے اپریشن میں کالعدم تنظیم کے رکن امجداقبال ولد تلاوت خان سکنہ جانی تحصیل بکاخیل ماراگیاہے، زرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے کا تعلق کاالعدم تنظیم سے بتایاجاتاہے، شمالی وزیرستان پولیس نے مذکورہ لاش کو بنوں میرعلی روڈ پر واقع خواجہ خڑ چیک پوسٹ پرضلع بنوں کےبکاخیل پولیس کے حوالے کردیا، جہاں تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد لاش کو دفنانے کیلئےان کے آبائی علاقے پہنچاکر لواحقین کے حوالے کردیا،
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments