پشاور سے پاراچنار جانے والی مسافر گاڑی پر ہنگو بائی پاس کے علاقے میں دہشتگردوں کے فائرنگ، خاتون جاں بحق

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پولیس ذرائع کے مطابق پشاور سے چھوٹی مسافر گاڑی پاراچنار جا رہی تھی جس میں ایک ہی خاندانجکئے6543عوسا کے لوگ سوار تھے, جو رشتہ داروں کی میت کیلئے جارہے تھے، ہنگو بائی پاس کے مقام پہنچنے پر دہشتگردوں نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 48 سالہ زوجہ میر حسین موقع پر جاں بحق ہو گئی فائرنگ کے واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد خاتون کی میت کو پاراچنار روانہ کر دیا گیا جبکہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہے دوسری جانب ضلع کرم کے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری اور طوری بنگش قبائل کے رہنما حاجی سردار حسین اور تحریک حسینی کے صدر عابد حسین نے واقعے کی مذمت کی ہے اور ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس قسم واقعات سے علاقے میں قائم امن کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے اس وجہ سے متعلقہ حکام فوری اقدامات اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں