افغان طالبان نے افغانستان میں عید کے موقع پر تین دن کیلئے فائربندی کا اعلان کردیا

پشاور ( دی خیبر ٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) امارت اسلامی افغانستان ( افغان طالبان ) کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹویٹر پیغام میں افغان طالبان کی جانب سے افغانستان میں عید الفطرکے موقع پر تین دن کیلئے فاےربندی کا اعلان کیا ہے، انہوں نے افغانستان میں تمام جنگجوؤں کو تین دن کیلئے پرامن رہنے اور افغان فورسز کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہ کرنے کی ہدایت دی ہے، افغان عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر ذبیح اللہ مجاہد کے اس فعل کو زبردست پذیرائی حاصل ہورہی ہے، سوشل میڈیا پر افغان عوام کی جانب سےکہا جارہاہے کہ اللہ کریں کہ یہ فائربندی تا حیات ہوجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں