ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار میں کلاس فور ملازم پر مبینہ تشدد کے خلاف ڈاکٹروں ، پیرامیڈیکس، کلیریکل سٹاف اور کلاس فور ملازمین نے احتجاجا ہڑتال کردی اور ہر قسم او پی ڈی کو بند کردیا اس موقع پر ہڑتالی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ ، ڈاکٹر دلدار حسین ، ڈاکٹر سید انور ، ڈاکٹر اسد جے جے اور پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے صدر سرفراز بنگش نے کہا کہ آئے روز ہسپتال ہسپتال میں ڈاکٹروں اور ملازمین پر تشدد افسوس ناک امر ہے اور رواں ہفتے میں یہ تیسرا تشدد کا واقعہ ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے پروٹیکشن ایکٹ بھی پاس ہوا ہے جس میں ہسپتال کے احاطے میں گالم گلوچ پر دو سال قیام بامشقت کی سزا ہے مگر اس کے باوجود یہاں عملے پر تشدد ہوتا ہے اور ملزمان کے خلاف کاروائی نہیں کی جارہی انہوں نے حکومت سے ہسپتال عملے کو ہر قسم حفاظت دینے اور ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہسپتال عملے کے ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ڈی پی او طاہر اقبال اور قومی مشران و عمائدین ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گئے اور ہڑتالی ملازمین سے مذاکرات شروع کئے ڈی پی او اور عمائدین کی کوششوں سے ہڑتال ختم کرکے او پی ڈی بحال کردی گئی اس موقع پر ڈی پی او نے ہڑتالی مظاہرین کی ہر قسم مطالبات منظور کرلئے گئے اور ہسپتال میں اے ایس آئی بمعہ پولیس نفری تعینات کردی گئی جو کہ ہر قسم تشدد کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرے گی
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments