پشاور ( دی خیبر ٹائمز کورٹس ڈیسک) پرائیویٹ سکولوں کی چارجز سے متعلق کیس کی سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس لعل جان اور جسٹس عتیق شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی آل خیبر پختونخواہ پیرنٹس ایسوسی ایشن اور افتخار و دیگر کی جانب سے کرونا وائرس کے دوران پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے والدین کے چارجز کے خلاف رٹ دائر کی گئی تھی زاہد اللہ ایڈووکیٹ عدالت عالیہ پشاور میں پیش ہوئے جنہوں نے عدالت میں موقف اپنایا کہ سکول بند ہے اوراس کے اخراجات بجلی ‘ گیس و پانی سے متعلق نہیں ہوئے صرف اساتذہ کو تنخواہیں دینی ہیں اور سکول انتظامیہ صرف موجودہ اخراجات کو چارج کرے سماعت کے موقع پر عدالت عالیہ کو بتایاگیا کہ حکومت پرائیویٹ سکولوں کو سب سیڈائز کرے اور یہ چارجز بھی والدین سے وصول نہ کی جائے جس پر دو رکنی بنچ نے کیس میں فریقین کو نوٹس کرتے ہوئے ان سے کمنٹس طلب کرلئے اس رٹ میں خیبر پختونخوا پیرنٹس ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت ‘ این ڈی ایم اے ‘ پی ڈی ایم اے ‘ پی ایس آر اے ‘ وزیراعلی اعلی ‘ چیف سیکرٹری ‘ سیکرٹری ایجوکیشن اور سیکرٹری ری ہیبلٹیشن کو فریق بنایا ہے –
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments