پاراچنار میں نادرہ کے خلاف قبائلیوں کا احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے مرکزی شاہراہ کو بند کردیا

پاراچنار( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل نادرا آنے والے شہریوں نے کام نہ ہونے پر مین شاہراہ کو آمدورفت کے لئے بند کردیا، اس موقع پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مظاہرین راہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ ایک ہفتے سے نادرا آفس پاراچنار شناختی کارڈ اور فام ب بنانے کے لئے آرہے ہیں مگر ان کا کام نہیں ہورہا ہے اور رات تین بجے سے پورا دن اور شام تک اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں، بعد آزاں کرم انتظامیہ کی مداخلت سے مظاہرین نے شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا، مظاہرین نے نادرا پاراچنار آفس میں عملے کے کمی کو پورا کرنے اور فوری طور پر مزید مراکز قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں