![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/06/Screen-Shot-2020-06-13-at-2.09.34-PM-300x180.jpg)
پشاور ( دی خیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق قومی کرکٹ کے کپتان شاہد افریدی کا کورونا ٹسٹ پازیٹیو موصول ہوگیاہے، شاہد افریدی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کورونا ٹسٹ کے پازیٹیو ریزلٹ موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے قوم سے جلد صحتیابی کی کی دعا کی اپیل کی ہے، شاہد افریدی نے کہا ہے، کہ اچانک طبیعت خراب ہونے اور جسم میں درد اور تھکاوٹ محسوس کرنے کے بعد شک کی بنیاد پر ٹسٹ کیا، ٹسٹ کے مطابق ان کی کورونا پازیٹیو موصول ہوگیا، جس نے فوری طور پر خود کو ان کے گھر میں کورنٹائین کردیاہے، واضح رہے کہ کوروناوائرس پھیلتے ہی شاہد افریدی نے فلاحی کام کرنا تیز کردیا، جو خیبرپختونخوا، پنجاب اور خصوصاً بلوچستان کے ان دورافتادہ مقامات تک امداد پہنچایا جہاں کسی بھی این جی اوز نے اب تک رسائی حاصل نہیں کی ہے۔ شاہد افریدی جو ایک متحرک کردار آدا کررہے ہیں، اب پورے انسانیت کی دعاؤں کا محتجاج ہے۔