پشاور ( دی خیبرٹائمزسپورٹس ڈیسک ) سوشل میڈیا پرقومی کرکٹ سٹار شاہد افریدی کے فلاحی کاموں کو غلط انداز سے پیش کرنے اور انہیں سیاست میں آنے اور مستقبل میں پاکستان کے وزیراعظم بننے کی کوشش قراردے رہی ہے، کوئیٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ وہ سیاست میں آنے کا کوئی شوق نہیں رکھتے، کم وقت میں پاکستانی عوام نے انہیں بہت پیار دیا ہے، جو پیار کے بدلے پیار واپس کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ان کا کہنا تھا، کہ انہیں نہیں معلوم کہ کرکٹ کے بعد اللہ تعالیٰ اس سے مستقبل میں کیا کام کروانا چاہتے ہیں، تاہم اتنا بتادیا، کہ وہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں تک رسائی حاصل کرکے دیگر این جی اوز کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں، کہ اگر وہ رسائی حاصل کرسکتا ہے، تو گزشتہ 25 یا 30 سالوں سے کام کرنے والے این جی اوز وہاں تک رسائی کیوں حاصل نہیں کرسکتے، امدادی کاموں کے ویڈیوز یا تصاویریں آئندہ سیاست کیلئے نہیں بلکہ وہ اس لئے اپلوڈ کرتا ہوں، تاکہ ان لوگوں کو معلوم ہو سکے، کہ غریبوں اور پسماندہ طبقے کیلئے ان کا دیا ہوا امانت میں نے ان تک پہنچادیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس دن اس کا نیت خراب ہوا یا سیاست میں آنے کیلئے کچھ کروں؟ تو شائد ان کا فاؤنڈیشن اس دن بند ہوجائے، یہ ان کا ایمان ہے، انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ چمبر آف کامرس وہاں ائیرپورٹ بناسکتے ہیں، تو بلوچستان چمبرآف کامرس کرکٹ اکیڈمی کیوں نہیں بناسکتی؟ پی ایس ایل کھیلنے کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا، کہ آخری کھیل کشمیر یا بلوچستان کے ٹیموں کا حصہ بن کرپی ایس ایل کھیلنا چاہتاہوں۔
