پشاورمیں معروف رقاصہ اورماڈل گرل صباگل کی بوری بندلاش برآمد

پشاور ( دی خیبر ٹائمزکلچر ڈیسک ) پشاورکےمعروف رقاصہ اور ماڈل صباگل کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس کے مطابق صبا گل جو ایک مشہور رقاصہ اور ماڈل کےطور پرکام کررہی تھی، گزشتہ روز پشاور کے تھانہ خزانہ کی حدود میں ان کی تشدد زدہ اور بوری بند لاش برآمدہوا ہے، لاش کو پولیس نے تحویل میں لیکر قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، پولیس زرائع کے مطابق صبا گل کو وڈپگہ کے رہائشی قمر نے قتل کیاہے، قمر کی بیوی ناراض ہو کر اپنے گھر گئی ہوئی تھی، جسے منانے کی کوشش کی گئی ، قاتل قمر کے سالے کی صبا گل سے دوستی تھی جس پر قاتل نے اپنے سالے کو کہا کہ ان کی بیوی کو گھر بھجوا دو ورنہ وہ تمہاری گرل فرینڈ کو قتل کردیگنگے، تاہم سالے اور بہنوئی میں بات نہ سلجھی جس پر قاتل نے اپنے سالے کی گرل فرینڈ مقامی رقاصہ کو فائرنگ کر کے قتل کر کے خود رفوچکرہوگیاہے، پولیس تفتیشی ٹیم کے مطابق صبا گل کیس میں ایک خاتون نے ڈانس پارٹی کے بہانےقاتل تک لیکر گئی تھی، واقعہ کے بعد پولیس نے پہلے اس خاتون کو گرفتاکرکے اس سے کہانی کے تمام پہلووں تک رسائی حاصل کررہی ہے، ایس پی رورل کیپٹن( ر ) نجم الحسن نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صبا گل قتل کیس میں خاتون کی مدد سے اب تک قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکر لئے ہیں، تاهم قتل کے اصل ملزم قمر کی گرفتاری بھی جلد ہی ممکن ہے، صبا گل قتل کی ایف آئی ار اس کے والد کی مدعیت میں تھانہ خزانہ میں درج کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں