پشاور ( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹمگ ڈیسک ) پی ٹی آئی جلسہ کیلئے جانے والی خیبرپختونخوا کا قافلہ کو روکنے کیلئے برہان کے مقام پر شیلنگ کرکے قافلے کو منتشر کرنے کی ناکام کوشش کی گئی تاہم قافلے میں شریک پیہ ٹی آئی کے کارکنان نے تمام رکاوٹوں ہٹا کر سرزمین پنجاب میں راولپنڈی جانے کیلئے پیش قدمی جاری کی ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان اور مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کے مطابق راستے میں مزید رکاوٹیں بھی ہٹاکر آگے بڑھیں گے، عوامی سمندر کے سامنے کنٹینرز ریت کی دیوار ثابت ہورہے ہیں۔ سرکاری وسائل لوٹنا اور سیاست کے لئے استعمال کرنا شریف خاندان کا وطیرہ ہے، علی امین پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام لگاکر توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، جعلی درباری وزراء کے پریس کانفرنسز سے انکا خوف عیاں ہیں۔
خیبرپختونخوا قافلی کی نگرانی خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خود کررہے ہیں، جبکہ ان کے ساتھ قافلے میں موجود پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ہر حال میں جلسہ گاہ میں شرکت کرنے کا عندیہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments