میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں بارات کی گاڑی کھائی میں گرنے سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق 27 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی بتائی جارہی ہے۔ مقامی ذرائع سے موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ رزمک سے سپلگہ انیوالی گاڑی کو سروبی کے مقام پر اس وقت حادثہ پیش ایا جب ایک موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سے بھری ہوئی گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 27افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی اکثریت بتائی جاتی ہے۔ میرانشاہ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ولی زمان نے مشرق کو بتایا کہ میرانشاہ ہسپتال کو 22زخمی لائے گئے ہیں جن میں چار زخمیوں کی حالت نازک ہے جن کو ہنگامی بنیادوں پر پشاور منتقل کیا گیا۔ جبکہ پانچ زخمیوں کا بنوں لیجایا گیا ہے۔ حادثے کی وجوہات کا تعین نہ ہو سکا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments