پشاور(دی خیبر ٹائمز کرائم ڈیسک) پولیس نے پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں تہرے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر لئے۔گرفتار ملزمان میں سلمان، کامران، نعمان پسران اسحاق عرف ماموتے اور اسحاق عرف ماموتے ولد میر احمد شامل ہیں۔ملزمان نے کچھ ماہ قبل بھانہ ماڑی میں تین بھائیوں کو قتل کیا تھا۔ ملزمان واردات کے فورا بعد گھر بار چھوڑ کر فرار ہوئے تھے۔جن کی گرفتاری کے لئے پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔سی سی پی او محمد علی گنڈاپور کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کی خاطر دیگر صوبوں میں بھی کارروائیاں کی گئیں۔ مگر ملزمان انتہائی ہوشیاری سے ٹھکانے تبدیل کرتے۔پولیس کے مسلسل تعاقب سے تنگ آ کر ملزمان افغانستان فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔اس غرض سے ملزمان ضروری دستاویزات لینے پشاور آئے تھے کہ دھر لئے گئے۔ ملزمان کے قبضے سےاسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ملزمان کے20 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہےجو ان کے فرار اور روپوشی میں مدد کرتے تھے۔سی سی پی او کے مطابق ملزمان کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کیا گیا ہے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments