پشاور ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختون خواہ کی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد اور پیپلز پارٹی خیبر پختون خواہ ویمن ونگ کی صدر ممبر صوبائی اسمبلی نگہت اورکزئی نے شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کے لئے چئیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو اپنے نام کی طرح بے نظیر تھیں انہوں نے خون کے آخری قطرے تک غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑی اور زندگی آمریت کے خلف سیسہ پلائی دیوار بنی رہیں۔ شہید بے نظیر بھٹو عالم اسلام کی پہلی مسلمان خاتون تھی جنہوں نے ملک کی بھاگ دوڑ سنھبالی اور آمریت کے خلاف جہدوجہد کرتے ہوئے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ آج اس عظیم قائد کی سالگرہ کو منانے کا مقصد سیاسی مخالفین کو بتانا ہے کہ بی بی شہید آج بھی جیالوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ خواتین کی حقوق کی علمبردار رہی ہیں ۔ بی بی شہید کے دور حکومت میں ہی خواتین کو مساوی حقوق ملے، انہی کے دور حکومت میں ملک میں سب سے پہلے خواتین بنک کا قیام ، سمیت خواتین پولیس اسٹیشن کے قیام ، لیڈی ہلتھ ورکرسمیت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا قیام عمل میں لایا گیا ، اس کے علاوہ ہر فورم پر خواتین کے حقوق کے لئے جنگ لڑی، ہم اس فلسفے پر چلتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں، ہم صوبے کی تمام خواتین کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اس جدوجہد میں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔
