پشاور) دی خیبر ٹائمز ڈیسک)ریلوے انتظامیہ نے آٹھ مہینے بعد بقایا جات کی ادائیگی پر سیل شدہ 100دکانوں کو کھول دیاہے لاکھوں روپے بقایا جات کی عدم ادائیگی پرریلوے انتظامیہ نے ہشتنگری ریلوے پھاٹک میں سینکڑو ں دکانوں کو بند کیا تھا بقایا جات کی ادائیگی اور معاہدے کے بعد دکانوں کو کھولنے کا سلسلہ شروع ہوا تھا ۔ تاہم ہشتنگری ریلوے پھاٹک میں سو سے زائد دکانوں کے مالکان نے بقایا جات کی ادائیگی سے انکار کیاتھا ریلوے انتظامیہ نے ان دکانوں کو غیر قانونی قرار دیکر موقف اختیار کیا کہ یہ نقشہ میں موجود نہیں ہے تاہم بقایا جات کی ادائیگی کے بعد گزشتہ روز ریلوے انتظامیہ نے 100سے زائد کپڑوں ،کاسٹمیکس ، وغیرہ کی دکانیں کھول دی ہیں ۔ عید الفطر کے لئے دکانیں کھولنے کے ساتھ ہی خواتین کی بڑی تعداد نے ان بازاروں کا رخ کیا ۔ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر پشاور ڈویژن میں سینکڑوں دکانوں کو سیل کیاجا چکا ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments