پشاور ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء اور سابق ممبر اسمبلی ڈاکٹرفائزہ رشید نے اپنے ساتھیوں اور خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی قائد آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی قیادت اورپالیسیوں پراعتماد کااظہار کیا۔وطن کور پشاورسے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز کے مطابق وطن کور اسلام آباد میں قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ سے ملاقات کے دوران سابقہ ممبر اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء ڈاکٹرفائزہ رشید نے قومی وطن پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور قومی وطن پارٹی صوبہ اور یہاں کے باسیوں کی حقیقی نمائندگی کر رہے ہیں اوران کو درپیش چیلنج سے نمٹنے اور مسائل کے حل کیلئے عملی جدوجہد کے ذریعے ہر فورم پر آواز اٹھارہے ہیں۔آفتاب شیرپاؤ نے پارٹی میں شامل ہونے والی ڈاکٹرفائزہ رشید کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم صوبہ اور یہاں پر بسنے والی تمام قومیتوں کی یکساں ترقی کے خواہاں ہیں اور ان کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے حق اور مسائل کے حل کیلئے متحدہوکر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی نے پہلے بھی ہزاراہ کی تعمیر وترقی کیلئے آواز اٹھائی ہے اوراس ضمن میں اب بھی اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی۔ اس موقع پر قومی وطن پارٹی خیبر پختونخوا کے چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ،پارٹی کے مرکزی ترجمان و ڈپٹی جنرل سیکرٹری احمد نواز خان جدون،ضلع ہری پور کے چیئرمین محمدطارق تنولی،ضلع ایبٹ آباد کے چیئرمین امجد علی خان، کیو ڈبلیو پی اسلام آباد کے چیئرمین ملک آفتاب، حلقہ پی کے 41کے چیئرمین راجہ طارق ترک،وطن یوتھ ضلع ہری پور کے چیئرمین احتشام حبیب اورضلع ہری پور کے انفارمیشن سیکرٹری عزیر عزیز بھی موجود تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments