ڈیرہ اسماعیل خان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ٹانک روڈ نزد دامان گھی ملز کے مقام پر ایک مقامی شخص نے اپنے آپ پر تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا کر خودکشی کرنے کوشش کی، مقامی لوگوں نے شخص کو بچایا، بعد میں ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گیا، جس نے متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان پہنچادیا۔
مقامی زرائع کے مطابق مقامی شخص نے غربت اور بے روزگاری سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنا چاہا، جو گزشتہ ڈیڑھ سال سے انہیں کہیں پر مزدوری نہیں مل رہی تھی، مزدوری نہ ہونے کی وجہ سے وہ اور ان کا خاندان فاقوں پر اُتر آیا، شائد مزکورہ تنگدست شخص اس جہاں فانی کے مسائل سے ہمیشہ کیلئے جان چُھڑانے کی کوشش کررہاتھا۔
Load/Hide Comments