بھارت پاکستان کیلئے مستقل خطرہ ہے، کراچی جیسے واقعات پر سنجیدگی سے غورکرنا ہوگا، وزیرخارجہ

اسلام آباد ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے، کہ پاکستان کے استحکام کیلئے بھارت مستقل خطرہ ہے، وزیرستان ہو یا لائن آف کنٹرول، بھارت کو پاکستان کا امن ہضم نہیں ہورہاہے، کراچی میں حالیہ پیش ہونے والے واقعات کو سنجیدگی سے دیکھنا چاہئے، وزیرخارجہ کا کہنا تھا، کہ بھارتی جنتا پارٹی بوکھلاہٹ کا شکارہے، وہ بھارت کے اندرونی حالات پرپردہ ڈالنے کیلئے پاکستان میں سلیپرز سیل قائم کرنے کیلئے متحرک ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں