یوم آزادی پر مختلف شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی پر ملکی وغیر ملکی شخصیات کی سول ایوارڈز کیلئے نامزدگی کردی گٸی جس میں خیبر پختونخوا سے بھی کٸی ایک نام شامل ہیں۔ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے 14 اگست 2021 کو یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی اور جرأت کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی شہریوں کیلئے پاکستان سول ایوارڈز تفویض کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ یہ ایوارڈز 23 مارچ 2022 کو یوم پاکستان کے موقع پر دئیے جائیں گے ۔ ان ایوارڈز میں نشان امتیاز، ہلال پاکستان، ہلال امتیاز، ستارہ پاکستان، ستارہ شجاعت، ستارہ امتیاز، صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی، ستارہ قائداعظم ، تمغہ شجاعت، تمغہ امتیاز اور تمغہ قائداعظم شامل ہیں۔
ستارہ شجاعت کے لئے نامزدگیوں میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے کرنل شفیع اللہ خان کو بہادری کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کے لئے خیبر پختونخوا سے پشتو کے معروف لیجنڈ گلوکارہ شکیلہ ناز، قمرو جان، سینئر اداکار ممتاز علی شاہ کو آرٹ، طاہر آفریدی ( مرحوم ) کو ادب، عرفان اللہ جان کو سوشل ایکٹیوسٹ کے لئے نامزد کیا گیا ہے ۔
تمغہ شجاعت کے لئےخیبرپختونخوا سے ملک دارا خان ( مرحوم )، سعید خان، عبدالقہار خان کو نامزد کیا گیا ہے ۔
تمغہ امتیاز کے لئے خیبر پختونخوا سے محمد اشرف خان اور محمد یاسر کو انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر عثمان حسن کو تعلیم، جبکہ پشتو فلم انڈسٹری کا نامور آداکار لعل محمد المعروف ( امان ) کو تمغہ امتیاز اور فن موسیقی کے نامور شخصیات اعجاز سرحدی کو آرٹ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2021/08/Arif-Alvi-969x630.jpg)