پشاور ( دی خیبر ٹائمز افغان ڈیسک ) افغان صدر ڈاکٹر محمد اشرف غنی کے ترجمان صدیق صدیقی نے کہا ہے، کہ حکومت آج اتوار کو امارت اسلامی افغانستان کے مزید 400 قیدی رہا کرینگے، اس رہائی کے بعد افغان حکومت کی جانب سے طالبان قیدیوں کی رہائی کی تعداد 4 ہزار تک ہوجائیگی۔
افغان طالبان نے بھی ابھی تک 7 سو کے قریب افغان حکومت کے قیدی رہاکردئے ہیں۔
دوحہ امن معاہدے کے تحت طالبان افغان حکوت کےایک ہزار قیدی رہاکرینگے، جبکہ افغان حکومت طالبان کے 5 ہزار قیدی رہاکرینگے۔
صدارتی ترجمان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے، کہ آج اتوار کے شام تک افغان حکومت قیدیوں کے رہائی اور طالبان کے ساتھ بین الافغان امن مزاکرات کے بارے تفصیلات جاری کرینگے۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/07/Untitled-1-6-1066x630.jpg)