پشاور ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) عوامی نیشنل پارٹی، باچا خان مرکز کے مستند سوشل میڈیا کے ٹوئیر اکاونٹ سے ٹویٹ کیا گیا ہے کہ ” آخری دو سٹیشنز بعد میں شروع کئے گئے جو اسی حلقے میں آتے ہیں جہاں سے موجودہ صوبائی وزیرخزانہ کو جتوایا گیا تھا۔ ان سٹیشنز کے بعد بی آر ٹی کی لاگت دوگنی ہوگئی۔ اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہیئے کہ کس کے کہنے پر عوام کا پیسہ بہایا گیا”
جس کے بعد ٹوئیٹر صارفین نے تابڑ توڑ پیغامات چھوڑ گئے ہیں،
قارئین ان پیغامات کو آپ کے لئے یہاں شیئربھی کئے جا رہے ہیں
دوسری جانب اے این پی کے ایک سپورٹر پارٹی قائدین کو مشورہ دیا ہے کہ پارٹی ورکرو پر مشتمل سوشل میڈیا کو فعال کرنے کی ضرورت ہے، جو ابھی نہ ہونے کے برابر ہے۔
واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی نے کئی دفعہ مسلسل ایسے بیانات دئے ہیں، جس پر ان کے پارٹی قائدین صفائیاں پیش کررہے ہیں،