خیبرپختونخوا اور پشاور میں پٹرول کی مصنوعی قلت، شہری پریشان، حکام خاموش

پشاور ( دی خیبرٹائمزجنرل رپورٹنگ ڈیسک ) ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کو پر لگ گئے ہیں، پورے خیبر پختونخوا اور صوبائی دارالحکومت پشاور میں پی ایس او اور دیگر کئی پٹرول پمپس کے علاوہ پٹرول ناپید ہوگئے ہیں، پی ایس او کے جن پٹرول پمپس کے ساتھ پٹرول دستیاب ہیں، وہاں گاڑیوں کی لمبی لائنیں اور رش کے باعث گھنٹوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے، جبکہ دیگر پٹرول پمپس نے بجلی نہ ہونے یا پٹرول ختم ہونے کے بورڈز آویزاں کئے ہیں، پشاور کا ایک شہری محمد حسن کہتے ہیں، کہ اسے کہتے ہیں، تبدیلی، جو حکومت کے اعلان پر عمل درآمد کرنے کی بجائے یہ پٹرول مالکان حکومتی رٹ کو چیلینج کرتے ہیں، پٹرول پمس پر قطار میں کھڑے شہری لائق زمان کہتے ہیں، کہ پٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد وہ خوش ہوئے کہ اب جون کے اس گرم مہینے میں دل کھل کر گاڑی میں ائیرکنڈیشن چل جائیگا، لیکن اس کے سوچ سے برعکس اب دو گھنٹے سے پٹرول کے حصول کیلئے لائن میں کھڑا ہے، عوامی حلقوں نے مطالبہ کیاہے، کہ حکومتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے پٹرول پمپس کو مکمل بند کرنے اور ان کے خلاف سخت ایکشن لینے سے ہی حالات پر قابوپانا ممکن ہے، تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے، کہ تمام پٹرول پمپس مالکان بآثر یا ساسی خاندان سے ان کا تعلق ہونے کی وجہ سے وہ یہ اقدام اپناتے ہیں، ان میں کوئی بھی غریب بندہ تو ہے نہیں، اس لئے وہ سرکاری رٹ کو چیلینج کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں