بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پرمراد سعید کا شدید رد عمل

اسلام آباد ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) بدھ کے روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ  وفاق اور پنجاب حکومت نے پاکستانی عوام کی زندگیوں کو خطرے سے دوچار کردیا ہےاور تحریک انصاف کو لانے والوں نے پاکستان کو کرپشن فری ملک بنانا تھالیکن ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ملکی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے جس کے بعد سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایسی حکومت کو لانے کا فائدہ کیا ہوا؟

جس کے رد عمل کے طور پر وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید  نے کہا کہ عمران خان نے رائے ونڈ اور سندھ کے چوروں سے بیک وقت قوم کی جان چھڑائی اس لئے اب سارے چور مل احتساب کے عمل سے فرار اخت۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول کو دیار کرنے کیلئے زور لگا رہے ہیں لیکن ان سے نجات اب قوم کا مقدر بن چکا ہے ۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ انہیں نیب یا نیب کے قانون پر نہیں بلکہ انہیں چوری اور ڈاکا زنی کے بارے میں سوالات پر اعتراضات ہیں تاہم پارلیمان کواستعمال کرنےکےخواب دیکھنےوالوں کوسوائے شرمندگی کے کچھ حاصل نہ ہوگا۔
مراد سعید نے الزام لگایا کہ کرپشن کے ہر چھوٹے بڑے مقدمے میں سابق صدراصف علی زرداری براہِ راست یاکسی کارندے کے ذریعے ملوث ہیں۔ انہوں نے پی پی پی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ سامنے آئیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیں ۔

انہوں نے سندھ حکومت کو بھی نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ٹڈی دل فصلوں پراور پیپلزپارٹی صوبائی وسائل پر ہاتھ صاف کرتی رہی لیکن ہم کرپشن کا حساب لیں گے اور سیاسی شرارتوں کا بھرپور جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کا کوئی ٹولہ یا حزب اختلاف کی کوئی کانفرنس احتساب پر اثرانداز نہیں ہوسکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں