پشاور ( دی خیبرٹائمز ایجوکیشن ڈیسک ) پرائیویٹ سکولوں میں کام کرنے والے سینکڑوں اساتذہ کو کرونا کے باعث گھروں پر ایس ایم ایس کرکے فارغ کردیا گیا ہے، یہ اساتذہ ان پرائیویٹ سکولوں میں دس سے پندرہ سالوں س بحیثیت ٹیچرز مختلف شعبوں میں کام کررہے تھے، اساتذہ کو بغیر کسی نوٹس کے گھر پر مزید سکول نہ آنے کے حوالے سے ایس ایم ایس اور ٹیلیفون کے ذریعے سکول آنے سے منع کیا گیا ہے، جبکہ فارغ ہونیولے اساتذہ کو مارچ سے لیکر ستمبر تک کی کوئی تنخواہیں بھی آدا نہیں کی گئی ہے، حالانکہ انہی سکولوں نے بچوں کے والدین سے ٹرانسپورٹ کی مد میں بھی لاکھوں روپے وصول کئے ہیں، اس بارے میں اساتذہ پریشانی کاشکار ہیں۔ ان میں زیادہ تر وارسک روڈ ، دلہ زاک روڈ سمیت جی ٹی روڈ اور حیات آباد میں واقع بڑے بڑے نامی گرامی سکولوں کے نام بھی شامل ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments