ضلعی انتظامیہ پشاور کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائی، معروف کمپنی کی پیکنگ میں جعلی موبل آئل برامد دو افرادگرفتار، گودامیں سیل

پشاور ( دی خیبرٹائمز رپورٹنگ ڈیسک) ضلعی انتظامیہ پشاور نے کارروائی کر تے ہوئے کوہاٹ روڈ پر جعلی موبل آئل کو مشہور و معروف برانڈ کی پیکنگ میں پیک کرنے پردو افراد کو گرفتار کر تے ہوئے دو گوداموں کو سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطا بق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرآفتاب احمد نے کوہاٹ روڈپرکارروائی کر تے ہوئے جعلی موبل آئل کو مشہور و معروف برانڈ کی پیکنگ میں پیک کرنے پردو افراد کو گرفتار کر تے ہوئے دو گوداموں کو سیل کر دیا۔ان گرفتار افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور معلومات پر پشاور میں جعلی موبل آئل کے خلاف مزید کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے انتظامی افسران کو اپنے علاقوں میں جعلی موبل آئل مافیا کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے اور اس ضمن میں کوئی رعایت نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں