کرم میں کورونا وائرس میں خطرناک حد تک اضافہ، ہسپتال میں سہولیات ناپید، آکسیجن نہ ہونے کی وجہ سے مریضو رل گئے 2 دنوں میں تین مریض جاں بحق

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کُرم میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہسپتال میں مریضوں کیلئے ب،تر کم پڑگئے 20 انتہائی سیرئیس مریض ہسپتال میں داخل کردئیے گئے ہیں،
ڈی ایم ایس ڈاکٹر ممتاز حسین کے مطابق ہسپتال میں آکسیجن نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ہسپتال میں مریضوں کیلئے بیڈ کم پڑگئے ہیں، اُنہوں نے کہا کہ انتہائی مُشکل سے آکسیجن خرید رہے ہیں، ہسپتال میں آکسیجن پلانٹ نہ ہونے سے مریضوں کے جانوں کو خطرہ ہے سینیئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اسدعلی کا کہنا ہے کہ اگر احتیاط نہ کیا گیا تو کورونا اپنی انتہا کو پہنچ جائے گا جسے پھر قابو کرنا مشکل ہو جائے گا، قبائلی مشر رشید حسین ، سماجی کارکنوں تنویر حسین اور جاوید حسین نے کہا کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور محکمہ صحت کے ذمہ داران اور ایم این اے و ایم پی اے صاحبان کی کارکردگی سوشل میڈیا تک محدود ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے انہوں نے پارلیمنٹیرینز اور محکمہ صحت حکام سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں