پشاور ( دی خیبرٹائمز ہیلتھ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا نے مولوی جی ہسپتال پشاور میں کورونا وائرس کے حفاظتی کٹس تقسیم کئے ہیں، سابقہ صوبائی وزیر صحت سید ظاہر علی شاہ نے مولوی جی ہسپتال پشاور کی انتظامیہ کو کٹس حوالے کئے، اس کا کہنا تھاکہ کورونا وبا میں طبی عملے کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ حکومت طبی عملےکو محفوظ رکھنے کے لئے اپنی زمہ داریوں کو پورا کرے، پاکستان پیپلز پارٹی اس سخت حالات میں اپنی طبی عملے کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نہ صرف انکی ہرقسم کی ممکن امداد کریگی، بلکہ انکی خدمات کا بھی اعتراف کرتی ہے ۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/05/82026650_3206590226021760_7306047766327721984_o-840x630.jpg)