ملک زکوات و خیرات پر نہیں چلتے، اس کیلئے پالیسیاں بنانی پڑ تی ہیں، عوام اب اصل اور جعلی نقلی لیڈروں کا فرق جان چکے ہیں، سینٹر روبینہ خالد

پشاور ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے سیکر ٹری اطلاعات و سینٹر روبینہ خالد نے کہا ہے، کہ سندھ کے درد میں مبتلا وزرا ذرا خیبر پختونخواہ کی بھی خبر لیں، وہاں اندھیر نگری چوپٹ راج چل رہا ہے۔
پی ٹی آئی کے جھوٹے وعدے اور بلند و بانگ دعوں کا پول ان کی ناقص کا رکردگی نے کھول دیا ہے، ملک زکوات و خیرات پر نہیں چلتے اسکے لئے پالیسیاں بنانی پڑ تی ہیں، سات سال میں صحت کے شعبہ کو کے پی کے میں تباہ کر دیا گیا ہے، موجودہ نااہل حکومت ملک کو خوفناک اور بدترین حالت میں ڈالنے کی ذمہ دار ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا، کہ عوام اب اصل اور جعلی نقلی لیڈروں کا فرق جان چکے ہیں ، سندھ حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے، کہ کرونا وبا میں سندھ حکومت کی کارکردگی کا عالمی سطح پر سراہا گیا ہے، سندھ حکومت کی دشمنی میں مبتلا وزرا عوام کی جانوں سے کھیلنا بند کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں