پشاور (دی خیبر ٹائمز کرائمز ڈیسک) کپیٹل سٹی پولیس کی جانب سے شہداء پولیس کے بعد غازیوں میں بھی خصوصی راشن تقسیم کیا گیا ہے، اس حوالے سے سی سی پی او محمد علی گنڈا پورا کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی سمیت تمام ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز نے دہشت گردی کے دوران معذور اور شدیدزخمی ہونےوالے غازیوں کےگھرجاکران سےملاقاتیں کی ہیں، سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے واضح کیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے شہداء اور غازیوں کو نہیں بھول سکتے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ پولیس شہداء اور غازیوں نے اپنے خون سے شہر کا امن بحال کیا جن کی قربانیوں کو سنہرے حروف سے لکھا جائے گا،
واضح رہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پشاور پولیس نے صف اول میں رہتے ہوئے ایک دہائی پر محیط صبر آزما جنگ لڑی ہے جس کے نتیجے میں پشاور پولیس کے بارہ سو کے قریب جوان نشانہ بنے جن میں سے ساڑھے تین سو کے قریب شہید جبکہ آٹھ سو سے زائد جوان زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 20 جوان عمر بھر کے لئے معذور ہو چکے ہیں، پشاور پولیس باقاعدگی کے ساتھ وقتا فوقتاً غازیوں اور شہیدوں کے خاندان کے ساتھ مدد کرتی رہتی ہے جس کا مقصد نہ صرف ایسے خاندانوں کی مدد کرنا بلکہ ان کے جگر گوشوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کرنا ہے
Load/Hide Comments