سماجی بہبود رابطہ کونسل ضلع صوابی کا سابق بانی رکن محمد بشیر کے وفات پر تعزیتی ریفرنس

صوابی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) سماجی بہبود رابطہ کونسل ضلع صوابی کا سابق بانی رکن محمد بشیر کے وفات پر تعزیتی ریفرنس مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ
خوانی ان کی درجات کی بلندی اور سماجی خدمات پر کراج عقیدت پیش کیا گیا ریفرنس جنرل سیکریٹری سید عارف شاہ نے کابینہ کے اجلاس میں پیش کی مرحوم محمد بشیر کی خدمات کی تعریف پر سرپرست اعلیٰ روح الامین، صدر عاقل محمد ایڈوکیٹ، عبدالحکیم، ابذر خان، وصال گل، شایان علی، امتیاز خان، خان پوش، طاہرہ بی بی، نعیم خان اور دیگر نے مرحوم کے سماجی خدمات کی تعریف کی کہ انہوں نے سیاست میں قدم رکھنے سے قبل دکھی انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہے تھے، اللہ تعالی سے ان کی مغفرت کی خصوصی دعا مانگی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں