پشاور ( دی خیبر ٹائمزجنرل ڈیسک ) پشاور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک آزادی قدس اور متحدہ علماء مشائخ نے کہا ہے، کہ یوم القدس در اصل یوم اللہ, یوم رسول اور یوم اسلام ہے، تحریک آزادی قدس اور متحدہ علماء مشائخ کا کہنا تھاکہ آج کا دن مظلوم فلسطینیوں اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا بھی ہے، اخونزادہ مظفر علی کہتے ہیں، که اسرائیل اور امریکہ غاصب ممالک ہیں, انکے خلافجنگ کے علاوہ کوئی حل نہیں، بیت المقدس کی آزادی کے لیے جدوجہد کو تیز کرنا ہوگا، عوام فلسطین اور کشمیر کے پرچم اپنے سوشل میڈیا پیجز اور گھروں پر آویزاں کریں، علامہ محمد شعیب نے کہا ہے کہ مسلمان درس و تدریس کے ساتھ جمعتہ الوداع کو بھر پور طریقے سے منائیں، بیت المقدس, فلسطین اور کشمیریوں کے دفاع کے لیے عملی کردار ادا کرنا ہوگا، یہ وقت امت مسلمہ کے اتحاد واتفاق کا متقاضی ہے، کل کا دن اسرائیل اور امریکہ کے مظالم اور انکے وجود سے نفرت کا دن ہے،
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/05/PPCPC-1068x630.jpg)